کرکٹ کے دیوتاؤں سے ناراض بھارت چھوڑنے والے مشہور کرکٹر نے امریکا میں شادی کر لی

Nov 22, 2021 | 19:52:PM
بھارتی، کرکٹر  ،انمکت چند  ، سمرن کھوسلا، شادی
کیپشن: بھارتی کرکٹر   انمکت چند  اور سمرن کھوسلا کی شادی کے موقع پر تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں لیگ کرکٹ  کے مالکان مافیا سے ناراض اور دلبراداشتہ ہو  کر ملک چھوڑ کر امریکا جانے والے مشہوربھارتی کرکٹر ن  انمکت چند نے شادی کرلی، ان کی گرل فرینڈ نے آئی پی ایل میں نظر انداز کئے جانے پر فرنچائزر پر سوالات اٹھائے تھے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے بھارت  کو اپنی کپتانی میں انڈر-19 عالمی کپ کا خطاب دلوانے والے  انمکت چند نے ماہر غذائیت سمرن کھوسلا کے ساتھ سات پھیرے لئے ہیں۔  انمکت چند نے کچھ وقت پہلے ہی محض28 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔انکمت نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی اور کہا کہ آج ہم نے ہمیشہ کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  انمکت چند  نے کچھ وقت پہلے ہی محض 28 سال کی عمر میں بھارتی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا اور وہ اب امریکہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انمکت کو آئی پی ایل میں نظر انداز کئے جانے پر سمرن کھوسلانے گزشتہ سال فرنچائزیوں سے سوال بھی کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال آئی پی ایل فرنچائزی کو ٹیگ کرکے کہا تھا کہ انمکت چند ہمارے ملک کے سب سے فٹ اور باصلاحیت کرکٹروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے چنئی سپرکنگز  کو بھی کہا کہ انہیں انمکت کے نام پر غور کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  انوکھا معجزہ۔۔24 انگلیوں والا خاندان۔۔ ویڈیو کی دھوم