انوکھا معجزہ۔۔24 انگلیوں والا خاندان۔۔ ویڈیو کی دھوم

Nov 22, 2021 | 19:09:PM
چوبیس، انگلیوں ،برازیل ، خاندان
کیپشن: چوبیس انگلیوں والا برازیل کا خاندان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) اللہ پاک کےمعجزات دنیا میں کہیں نہ کہیں رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک انوکھا معجزہ برازیل کے ایک خاندان میں وقوع پذیر  ہوا ہے ۔ اس انوکھے واقعے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  برازیل کے ڈی سلوا خاندان میں تمام 14 افراد کے اعضاء میں ایک ایک اضافی انگلی موجود ہے۔ 24 انگلیوں والے اس خاندان کے سب سے ننھے فرد کی حال ہی میں پیدائش ہوئی ہے۔ اس خاندان کے افراد کے ہاتھوں اور پیروں کی 24 انگلیاں ہیں۔قبل از پیدائش جنیاتی تبدیلی کے سبب یہ خاندان کافی معروف ہو گیا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ اس خاندان کا سربراہ مرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہری کا بچے سے بے ساختہ پیار۔۔ ویڈیو  کے سوشل میڈیا پر  چرچے