کوہلی  کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں۔۔ ملزم سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی 

Nov 22, 2021 | 19:20:PM
انوشکا شرما ، ویرات کوہلی
کیپشن: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی کیساتھ ہوٹل میں ڈنر کر تے ہوٖئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ ملزم کو ویرات اور انوشکا کی نومولود بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی ممبئی کی عدالت نے 20 نومبر کے روز ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرگ کیس ۔۔ آریان خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویٹ کرنے والے ملزم رام ناگیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انوشکا اور ویرات کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتاناتھاکہ ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 50 ہزار روپے کے بونڈ کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی جب کہ ملزم کو ایک مہینے  میں دو بار پولیس اسٹیشن حاضری لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشن بنگال کامیاب!!جیت کے بعدبابراعظم کا خصوصی انٹرویو!!اگلا ٹارگٹ کون؟؟