پاک بنگلا ٹی ٹونٹی سیریز ۔۔محمد رضوان بہترین کھلاڑی قرار

Nov 22, 2021 | 18:39:PM
محمد رضوان ، مین آف دی سیریز
کیپشن: محمد رضوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد رضوان نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ  حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کو بہترین بلے بازی کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو یقینی طور پر یہ ایک خوشی کی بات ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر خطرناک بیماری میں مبتلا۔۔علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پچز مشکل تھیں اور جب بھی آپ دوسرے ملکوں میں کھیلنے جاتے ہیں آپ کو مختلف نوعیت کی پچوں پر کھیلنے کاموقع ملتا ہے لیکن ہم اپنی پلاننگ پر کام کرتے ہیں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ ایک سال سے میری بلے بازی میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی کوشش کر رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام ۔۔لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کہاں تھیں؟؟تفصیلات سامنے آگئیں