سابق وزیراعظم پر زیادتی کا الزام ۔۔لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کہاں تھیں؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

Nov 21, 2021 | 19:53:PM
چینی ٹینس سٹار
کیپشن: چینی ٹینس سٹار تقریب میں موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی مبینہ طور پر لاپتہ چینی ٹینس اسٹار سابق ڈبلز عالمی نمبر ون پینگ شوائی منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی اخبار کے ایڈیٹر انچیف اور صحافی ہوشی جن نے لاپتہ ٹینس اسٹار کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی ٹینس اسٹار کا اغوا۔۔اقوام متحدہ اور امریکا بھی میدان میں آگئے

چینی صحافی نے کہا کہ ٹینس اسٹار پینگ شوائی آزاد اور اپنے گھر پر ہیں، پینگ شوائی فی الحال اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔چینی صحافی نے کہا کہ چینی ٹینس اسٹار بہت جلد معمول کی سرگرمیوں میں واپس آجائیں گی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پینگ شوائی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں، ان کا دعویٰ ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینی ٹینس اسٹار رواں ماہ کے آغاز سے منظر سے غائب ہیں۔پینگ شوائی نے رواں ماہ سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا