یونیورسٹی کی طالبہ اپنا بستر اٹھاکر کلاس روم پہنچ گئی ۔۔ویڈیو وائرل

Nov 22, 2021 | 15:58:PM
یونیورسٹی طالبہ
کیپشن: یونیورسٹی کی طالبہ بستر سمیت کلاس میںپہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صبح سویرے اپنا بستر چھوڑنا کسے پسند ہے ؟؟برطانیہ میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ اپنا بستر ساتھ لیکر کلاس روم میں پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یونیورسٹی کی طالبہ اپنے بستر سے اٹھنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر تی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیج ڈانسر کا تھانے پر دھاوا۔۔گرفتار ملزم چھڑا کر لے گئیں

جب طالبہ نے دیکھا کہ کلاس میں جانے کے سوااس کے پاس کوئی چارہ نہیں تو وہ اپنے گدے اور بستر کوساتھ لیکر کلاس روم پہنچ جاتی ہے۔ 


جونہی کلاس کے باقی طالبعلم کلاس میں پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بستر پر طالبہ سورہی تھی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ اپنے سونے والے لباس میں ہی کلاس میں پہنچی ہوئی تھی ۔طالبہ نے اپنا فولڈنگ بیڈ کلاس روم میں ایک سائڈ پرلگا  رکھا تھا ۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور طرح طرح کے تبصرے اس پر کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاونٹ سے شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟