پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر تشدد کا معاملہ، سابق شوہر گرفتار

Nov 22, 2021 | 00:21:AM
لیلیٰ پروین، تشدد کے معاملے، سابق شوہر، گرفتار
کیپشن: پی ٹی آئی پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنمالیلیٰ پروین پرتشدد کے معاملے میں ان کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پر تشدد کے معاملے میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزم کو چیک باﺅنس کے دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
ملزم علی حسن کو پولیس وی آئی پی پروٹوکول دینے میں مصروف ہے،ملزم کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود لاک اپ کے بجائے اے سی روم میں بٹھایا گیا ہے ،ویڈیو بنانے پر ملزم نے 24 نیوز کا کیمرہ چھیننے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کس اداکارہ کے ساتھ کھانے پر جانے کیلئے تیار۔؟ ۔ویڈیو وائرل