حارث رؤف  کس اداکارہ کے ساتھ کھانے پر جانے کیلئے تیار۔؟ ۔ویڈیو وائرل

Nov 20, 2021 | 23:45:PM
حارث روف، بالر، ڈنر
کیپشن: حارث رؤف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب رپورٹ)ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میڈیم پیسر  بالر حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں فاسٹ بالر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیئے گئے اور ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ اداکارہ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے۔جس پر حارث رؤف نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

 مایا علی مائی گوگل کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف اس سوال پر   کچھ دیر سوچنے کے بعد  دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ میں اِن تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جانا چاہتا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ 'مایا علی' کے ساتھ کروں گا۔میز بان نے سوال کیا کہ آپ کس ملک میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا چاہیں گے جس کے جواب میں حارث نے  کہا کہ کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس کو پسند کرتے ایک دوسرے کو شئیر کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ، حمیرا ارشد کی شاندار پرفارمنس، خواتین کھلاڑی جھوم اٹھیں