پنجاب :تھیٹرز کی سیکیورٹی ، لائسنس کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری
کیپشن: پنجاب میں تھیٹرز کیلئے نئے ایس او پیز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی ) پنجاب بھر کے تھیٹرز کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق ہر تھیٹر ہال کی سیکیورٹی کے انتظامات اور وسائل کے متعلق رپورٹس ہر ماہ جمع کروائی جائیں گی، ہر تھیٹر ، ہال، سکیورٹی وسائل کی رپورٹس ہر ماہ متعلقہ ادارے کو جمع کروائے گا۔
حکومت کی جانب سے تھیٹر ہالز کو اپنے سالانہ لائسنس ہر ڈرامے کے ساتھ جاری کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ہر سنسر ریہرسل پر ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں کے اصل نام اور شناختی کارڈ کی کاپیاں دینا لازمی ہوں گی ، ہر تھیٹر ہال کے ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار اور پرڈیوسر کا ریکارڈ لگانا لازم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان