اسٹیٹ بینک کا 23 اور 24 مئی کو منتخب بینک برانچز کھلی رکھنے کا اعلان

May 22, 2026 | 18:45:PM
اسٹیٹ بینک کا 23 اور 24 مئی کو منتخب بینک برانچز کھلی رکھنے کا اعلان
کیپشن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھٹیوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 اور 24 مئی بروز ہفتہ اور اتوار منتخب بینکس کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایف بی آر(فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے آ گاہ کیا کہ کمرشل بینکوں کی مخصوص شاخیں 23 اور 24 مئی کو کھلی رہیں گی تاکہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کا عمل جاری رکھا جا سکے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منتخب بینک برانچز ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک صارفین کو خدمات فراہم کریں گی۔ ان میں نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹمز وصولی سے متعلق شاخیں بھی شامل ہوں گی۔

مرکزی بینک نے ہدایت جاری کی ہے کہ 24 مئی کو خصوصی کلیئرنگ کے عمل کے دوران متعلقہ برانچز ضرورت کے مطابق کھلی رکھی جائیں تاکہ ٹیکس اور ڈیوٹی ادائیگیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آن لائن ادائیگی کی تمام سہولیات بھی بلاتعطل جاری رہیں گی، جبکہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز معمول کے مطابق فعال رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان