مبینہ شارٹ ٹرم کڈنپنگ کیس ؛ اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف اداکار منیب بٹ نے مبینہ شارٹ ٹرم کڈنپنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منیب بٹ نے اسلام ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی ،انہوں نے جمعہ کے روز خود کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سرینڈر کیا ،عدالت نے اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
وکیل مدعی مقدمہ کے مطابق اداکار پر دو ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے،کیس میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں حمزہ، سلام، شاہد اور وزیر شامل ہیں۔ مقدمہ موتال نامی نوجوان کی مدعیت میں ائیرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 22 اپریل کو اپنے گھر سے لاہور جانے کیلئے نکلا تھا کہ ایک ڈبل کیبن گاڑی نے اسے روک کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان اسے مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور اس کے اکاؤنٹ سے 8 ہزار 6 سو ڈالر منتقل کرلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عیدالاضحیٰ پر4 چھٹیوں کا اعلان