آج کا پکوان: کھٹے میٹھے چنے

May 22, 2026 | 14:58:PM
آج کا پکوان: کھٹے میٹھے چنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: ابلے ہوئے کالے چنے ۲۵۰؍ گرام، اُبلا ہوا آلو ایک عدد، تیل ایک چوتھائی پیالی، ثابت سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتے ۲۰؍ عدد۔

 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ۔

 املی کا گودا ایک چوتھائی یا آدھی پیالی، چینی ایک چھوٹا چمچا، چاٹ مصالحہ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا سجانے کے لئے۔

بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔

 اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر ملا لیں۔

 اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں، آخر میں اسے ہرے دھنیے سے سجا دسترخوان پر پیش کریں