سٹاک مارکیٹ: انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی،ڈالرسستا

May 22, 2025 | 10:31:AM
سٹاک مارکیٹ: انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی،ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہااورروپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیا ۔

جمعرات کوسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔