سانول اور نادر کا کھیل ختم ،کراچی میں بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیو کراچی میں پولیس اور بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی نیو کراچی سیکٹر 6-بی کے فیکٹری ایریا کے قریب کی گئی، جہاں مشتبہ موٹر سائیکل لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
مزید پڑھیں:نوشہروفیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔