روس :ایک اور سینئر فوجی افسر کرپشن کے الزام میں گرفتار

May 22, 2024 | 09:15:AM
روس کے ایک اور سینئر فوجی افسر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کے ایک اور سینئر فوجی افسر میجر جنرل ایوان پوپوف کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق 58 ویں کمبائنڈ آرمز آرمی کے میجر جنرل ایوان پوپوف Popov کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پچھلے چند ہفتوں میں روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف، وزارت دفاع میں پرسنل محکمہ کے سربراہ یوری کزنیتسوف بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اوکاڑہ: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

دونوں شخصیات پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔