اوکاڑہ: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

May 22, 2024 | 08:33:AM
اوکاڑہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں  تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اوکاڑہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں  تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی۔