عارفوالا: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

May 22, 2023 | 09:17:AM
عارفوالا: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد) تھانہ قبولہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو آئل کی گاڑی کو لوٹنے کیلئے تعاقب کرکے فائرنگ کر رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، اشفاق نگر کے قریب ملزمان اور پولیس میں 20 منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، دونوں ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑگئے۔

یہ بھی پڑھیے: سیہون، خاتون ٹیچر نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی

پولیس کے مطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ، مزید تفتیش  کی جارہی ہے۔