فلک شبیر نے بیوی ’’سارہ علی خان‘‘ کی خواہش پوری کردی !!!

May 22, 2021 | 12:41:PM
فلک شبیر نے بیوی ’’سارہ علی خان‘‘ کی خواہش پوری کردی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے  اپنی بیوی  اداکارہ ’’سارہ علی خان‘‘ کی ایک اور خواہش پوری کردی۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر کی گلوکاری اور ڈانس تو مداحوں نے دیکھا ہی ہوگا  لیکن اس کے علاوہ فلک شبیر ایک اچھے شیف بھی ہیں جو انہوں نے اپنی بیوی کیلئے کھانا تیار کرکے ثابت بھی کردیا ہے۔ فلک شبیر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیگم کی خواہش پوری کرتے ہوئے کھانا تیار کرتے ہیں اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردیتے ہیں۔ فلک شبیر ویڈیو میں کھانے کی تفصیلات بتاتے ہیں کہ ’’ میں نے بہت جدوجہد کے بعد یخنی پلاؤ تیار ہے، اس کے علاوہ دودھ کا سوجی کا حلوہ بھی ہے‘‘ ساتھ ہی ساتھ  کھانا تیار کرتے ہوئے کچن میں گند ڈالنے پر بیگم  کی ڈانٹ سے بچنے کیلئے فلک معافی بھی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’ شاہین آفریدی سے بیٹی کی شادی‘‘شاہد آفریدی کا تازہ ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ علی خان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ فلک شبیر کا اپنی بیوی کو پھول دینے کا انداز بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

View this post on Instagram

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)