ٹرمپ کی بجلی گھر تباہ کرنے کی دھمکی پر ایران کی جوابی دھمکی، عرب ملکوں میں کہرام مچنےکاخطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں بجلی گھروں پر بمباری کرنے کے الٹی میٹم کے بعد ایران نے خلیج کے عرب ملکوں میں بجلی گھروں ، توانائی اور پانی ک کو صاف کرنے کے پلانٹوں کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں پاسداران انقلاب کی بھی دھمکی آ گئی ہے ، اس نئی صورتحال سے عرب ملکوں میں پانی اور بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
آج اتوار کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا تو وہ ایران کی توانائی کی تنصیبات کو 'مٹا' دیں گے۔
نئے خطرات عالمی منڈیوں میں پریشانیوں میں اضافہ کرترہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے بارے میں تہران کا کہنا ہے کہ یہ آبی راستہ 'دشمنوں' کے سوا سب کے لیے کھلا ہے۔
اس دوران گزشتہ رات سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد اسرائیل پر ایک بار پھر فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔

ایران کی جوابی کارروائی عرب ملکوں میں کرنے کی نئی دھمکی
آج اتوار کو ٹرمپ کی ایرانی بجلی گھروں اور توانائی کے دیگر مراکز پر بمباری کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران نے بھی آج اتوار کو ہی جواب دیا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ہفتے سے جاری جنگ کو بڑھاتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ایران کے بجلی کے گرڈ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر عمل کیا تو وہ جوابی کارروائی کے طور پر اپنے خلیجی پڑوسیوں کے توانائی اور پانی کے نظام پر حملہ کرے گا۔

عرب ملکوں میں شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے سمندر کے پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بنانے کے جدید نظام نصب ہیں وار شہریوں کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اب بڑی حد تک ان پلانٹس پر انحصار کیا جاتا ہے۔

کل انٹرنیشنل مارکیٹ میں نیا بھونچال آ سکتا ہے
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی روئیٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عرب ملکوں میں تیل اور گیس کی تنصیبات، امریکی تنصیبات اور دیگر سٹریٹیجک مقامات کے ساتھ سویلین آبادی پر اندھا دھند حملوں کے بعد اب سویلین انفراسٹرکچر پر" ٹِٹ فار ٹیٹ حملوں" کا امکان علاقائی بحران کو مزید گہرا کر سکتا ہے اور کل پیر کی صبح انٹرنیشنل مارکیٹ کے دو روزہ ہفتہ وار چھٹی کے بعد دوبارہ کھلنے پر عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ سکتی ہے۔
اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر
اسرائیل کے جنوبی قصبوں عراد اور دیمونا میں راتوں رات ہونے والے دو الگ الگ حملوں میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد، اتوار کی صبح سے اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے، جس میں ایران سے آنے والے میزائلوں کی وارننگ دی گئی۔ اتوار کے روز دن بھر وقفے وقفے سے ایرانی میزائلوں کے پرے اسرائیل کی طرف آتے رہے اور نشانہ بننے والے شہروں میں بچاؤ کے لئے پناہ گاہوں میں چھپ جانے کی وارننگ دینے والے سائرن بجتے رہے۔
اتوار کے روز ایرانی حملوں کے کئی گھنٹے بعد سرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جواب میں تہران پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوکلئیر سائٹس پر حملے؛ جنگ خطرناک مرحلے میں آنےپر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ بول پڑے
ٹرمپ نے گزشتہ رات دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ نہ کھولا تو وہ ایران کے پاور پلانٹس کو "مٹا دے گا"، صدر ٹرمپ کی یہ نئی دھمکی ان کے اس اعلان کے بمشکل ایک دن بعد سامنے ٓائی جس میں ٹرمپ نے اس جنگ کو "سمیٹنے" کی بات کی تھی۔ اب ٹرمپ نے نیا خطرہ اس وقت پیش کیا جب امریکی میرینز اور بھاری لینڈنگ کرافٹ خطے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: اتوار کو اسرائیل پر چھ میزائل حملے، 15 مزید زخمی، زخمیوں کی ٹوٹل تعداد 4564
ایران کی جوابی کارروائی عرب ملکوں میں بجلی اور پانی کا بحران کھڑا کر کے کہرام مچا سکتی ہے
ٹرمپ نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو نیوز ایجنسی روئیٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی گھروں پر حملے ایران کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، وہ اس کے خلیجی پڑوسیوں کے لیے ممکنہ طور پر تباہ کن ثابت ہوں گے، جو فی کس ایران سے پانچ گنا زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ بجلی ان کے چمکتے دمکتے صحرائی شہروں کو رہنے کے قابل بناتی ہے، اور ان میں سے بیشتر اپنے پینے کے پانی کو سمندر سے حاصل کرکے تقریباً تمام پانی پلانٹس سے پیدا کرتے ہیں۔
جاری رکھنے کے لیے اشتہار اسکرول کریں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں اہم انفراسٹرکچر اور توانائی کی سہولیات کو "ناقابل واپسی تباہی" سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔
48 گھنٹوں میں ہرمز کھولنے کی دھمکی کا جواب مکمل بندش کی دھمکی
پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس کا مطلب (عرب ملکوں کی) شپنگ لین بھی ہوگا جہاں سے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کا پانچواں حصہ ایران کے جنوبی ساحل کے ساتھ عام طور پر منتقل ہوتا ہے۔
پاسداران نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اسے تب تک نہیں کھولا جائے گا جب تک ہمارے تباہ شدہ پاور پلانٹس کو دوبارہ تعمیر نہیں کیا جاتا۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ ، اسرائیل اور ایران کے درمیان 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ کے دوران 2,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے، تیل کی سپلائی میں کمی ہوئی جس نے مارکیٹوں میں اضافہ کیا، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عالمی افراط زر کے خدشات کو ہوا دی اور جنگ کے بعد مغربی اتحاد کو متاثر کیا۔
'بلند غیر یقینی صورتحال کا ٹکنگ ٹائم بم'
"صدر ٹرمپ کی دھمکی نے اب مارکیٹوں پر بلند غیر یقینی صورتحال کا 48 گھنٹے کا ٹائم بم رکھ دیا ہے،" یہ بات آئی جی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور نے کہی، جو پیر کو دوبارہ کھلنے پر اسٹاک مارکیٹوں کے گرنے کی توقع رکھتے ہیں۔