نیوکلئیر سائٹس پر حملے؛ جنگ خطرناک مرحلے میں آنےپر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ بول پڑے

نیوکلئیر سائٹس کو نشانہ بنانے والے حملوں سے عوام کی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے دشمنی شروع ہونے کے بعد سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے

Mar 22, 2026 | 20:27:PM
 نیوکلئیر سائٹس پر حملے؛ جنگ خطرناک مرحلے میں آنےپر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ بول پڑے
کیپشن:  اسرائیل میں دیمونا پر ایرانی میزائل حملے کے بعد فضا سے بنائی گئی فوٹیج سے لیا گیا ایک سکرین شوٹ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اسرائیل کے نطنز اورایران کے دیمونا نیوکلئیر سائٹس پر حملے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ جنگ نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔نئے خطرناک مرحلہ کی یہ وارننگ کسی کرنٹ افئیرز اینالسٹ کی طرف سے نہیں بلکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ کی طرف سے آئی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ ایک خطرناک مرحلے پر پہنچ گئی ہے۔نطنز اور دیمونا کی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنانے کے الزامات اور دعوے سامنے آنے کے بعد آج اتوار کے روز  ایران اسرائیل جنگ 'خطرناک مرحلے' تک پہنچ گئی۔

"X" پلیٹ فارم کے ذریعے بات کرتے ہوئے، ٹیڈروس نے مزید کہا کہ اسرائیل میں حکام جنوب مشرقی ایران اور جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا میں کل رپورٹ ہونے والے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور یہ کہ (نطنز اور دیمونا دونوں)سائٹس کے باہر غیر معمولی یا بلند تابکاری کی سطح کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "نیوکلئیر سائٹس کو نشانہ بنانے والے حملوں سے عوام کی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے دشمنی شروع ہونے کے بعد سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔"

یہ بھی پڑھیئے: اتوار کو اسرائیل پر چھ میزائل حملے، 15 مزید زخمی،  زخمیوں کی ٹوٹل تعداد 4564

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اپنے عملے کو اہم تربیت فراہم کر رہا ہے، اور 13 ممالک کے اہلکاروں کو جوہری حادثے کی صورت میں صحت عامہ کے خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

 انہوں نے فوری طور پر تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو جوہری حادثے کا باعث بنیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پی ایس ایل کا ڈرامائی موڑ؛ زلمی بہترین انٹرنیشنل بیٹر کو لے آئے