سرمد کھوسٹ کا اپنا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکالنے کا انکشاف  

Mar 22, 2024 | 12:28:PM
 اداکار اور ڈائرکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکالنے کا انکشاف کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈائریکٹر  اور اداکار سرمد کھوسٹ نے اپنا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکالنے کا انکشاف کردیا۔

اداکار سرمد کھوسٹ کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، اُنہیں  کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

اُنہوں نے  تمغہ امتیاز پانے والوں کے ناموں کی فہرست شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔ فہرست گزشتہ سال جاری کی گئی تھی اور میں نے اپنا نام اس میں خود تو نہیں ڈال دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت کیس: ایس پی اڈیالہ جیل نے عدالت سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس میں سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔