آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کس نے کی؟لاہورپولیس کی تفتیش میں پول کھل گیا

Mar 22, 2024 | 11:32:AM
آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کس نے کی؟لاہورپولیس کی تفتیش میں پول کھل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور کی نواب ٹاؤن پولیس نے 8سالہ بچی سے زیادتی کیس کی تفتیش 8گھنٹوں میں مکمل کرلی۔
بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا جبکہ ماں باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں 8سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تاہم شالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا۔

ضرورپڑھیں:ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ, 2 جوان شہید، 17 زخمی
 پولیس کے مطابق بیٹے کو بچانے کیلئے نامعلوم شخص کی جانب سے زیادتی کی من گھڑت کہانی بنائی گئی،شک ہونے پر والدین سے تفتیش کی تو والدین نے سارا واقعہ خود ہی بتا دیا۔
ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔