بھارت میں بھی چاند نظر نہیں آیا,پہلا روزہ جمعہ کو ہو گا

Mar 22, 2023 | 20:02:PM
بھارت میں بھی چاند نظر نہیں آیا,پہلا روزہ جمعہ کو ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہمسایہ ملک بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، تاہم ابھی تک کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، بنگلہ دیش میں ماہ مقدس کے چاند کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ، اسلام آباد سے ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا