رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا،کل پہلا روزہ ہو گا

Mar 22, 2023 | 19:38:PM
رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا،کل پہلا روزہ ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ماہ رمضان کے چاند کا انتظار ختم ہو گیا،چاند نے اپنا رخ مبارک دیکھاتے ہوئے پاکستان کے مسلمانوں کو 1444 ہجری کے رمضان المبارک کی خوشخبر ی سنا دی ہے ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی 

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ،اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔