جیوے جیوے پاکستان۔۔واہگہ بارڈر کی رونقیں دو سال بعد مکمل بحال 

Mar 22, 2022 | 21:10:PM
بھارت۔اجازت۔پریڈ۔سلامی۔پرچم۔کورونا۔سرحد
کیپشن: واہگہ بارڈر  پر پرجم اتارنے کی تقریب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی پیروی کرتے ہوئے بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دے دی جس سے دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ مطابق واہگہ بارڈر پر روزانہ ہزاروں شہری پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی روایتی پریڈ دیکھنے آتے ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے جوانوں کے مابین جوش اور جذبے کی یہ جنگ ہر روز شام ڈھلے ہوتی ہے اور دونوں طرف کی تالیوں اور نعروں کی گونج میں ختم ہوجاتی ہے۔
واہگہ بارڈر پر ہونے والی مشترکہ پریڈ کا آغاز 1959 میں ہوا تھا۔ دونوں ملکوں میں جنگ کے دنوں کے علاوہ یہاں پریڈ معمول کے مطابق ہوتی رہی ہے حتیٰ کہ جب نومبر 2014 میں واہگہ بارڈر پر خود کش حملہ ہوا اس کے اگلے روز بھی یہاں پریڈ منعقد ہوئی تھی تاہم مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں نے اپنی سرحد بند کردی تھی جس کی وجہ سے پریڈ کو محدود کردیا گیا تھا۔ اس عرصہ کے دوران دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے جوان ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے اور نہ ہی گیٹ کھولا جاتا تھا۔ جوان اپنے اپنے ملک کا قومی پرچم اتارتے اور سلامی دیتے تھے۔اس عرصہ کے دوران دونوں طرف عام شہریوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
 تاہم اب دو سال بعد یہاں کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچتی ہیں۔ شام ڈھلنے سے قبل واہگہ بارڈ کی فضاو¿ں میں نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کی صدائیں سنائی دیتی ہیں۔خیال رہے کہ دو سال کے وقفے کے بعد واہگہ بارڈر پر رونقیں بحال ہونے سے یوم پاکستان کی تقریب بھی شاندار طریقے سے منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ 2 طلبا تنظیموں میں تصادم۔۔متعدد زخمی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: