2 طلبا تنظیموں میں تصادم۔۔متعدد زخمی

Mar 22, 2022 | 20:38:PM
 2 طلبا تنظیموں میں تصادم۔۔متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)کراچی میں جامعہ اردو گلشن کیمپس میں 2 طلبا تنظیموں کے تصادم میں لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
ڈنڈے اور پتھر لگنے سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے، اس موقع پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق دونوں تنظیموں کے درمیان چند روز سے صورتحال کشیدہ تھی، چند طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن ایم ایل نہیں کرایا گیا۔یونیورسٹی کو طلبا سے خالی کرالیا گیا ہے، پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ذمے داروں کا تعین کریں۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو مقدمے کے لئے کہا ہے لیکن انہوں نے فی الحال رابطہ نہیں کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔عثمان بزدار بزدار رخصتی کیلئے تیار۔؟۔۔سابق وزیر اعلیٰ کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ