مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز

Mar 22, 2022 | 09:26:AM
مریم نواز، بیان
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ،ان کا کہناتھا کہ مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے ، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کے لئے مریم نوازشریف نے نیک تمناو¿ں کا پیغام دیا ہے،مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں،مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں میں رابطے تیز