پاکستان میں کتنے افراد ’’کورونا ویکسین‘‘ لگواچکے ۔۔ جانیے!

Mar 22, 2021 | 12:07:PM
پاکستان میں کتنے افراد ’’کورونا ویکسین‘‘ لگواچکے ۔۔ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں 20 مارچ تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار 130 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد معمر افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد سے متعلق 20 مارچ تک کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ان کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار 130 ہیلتھ کیئر ورکرز اور 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد معمر افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔جن افراد کو کورونا ویکسین لگی ہے ان میں سے بہت کم کیسوں میں ویکسین لگوانے والے افراد نے سر درد، متلی اور ہلکے بخار  جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کروائی ہیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی کورونا ویکسین فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔