پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Jun 22, 2026 | 21:04:PM
پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، کارروائی گوادر کے ساحلی علاقے پشوکان میں کی گئی، جو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے انجام دی گئی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 1500 کلوگرام چرس اور 500 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 215 ملین امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ بحیرۂ عرب کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، جبکہ ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے اداروں کا مؤثر اور مربوط کردار جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع