اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

Jun 22, 2026 | 20:57:PM
اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MOU) پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح مذاکرات کی پیش رفت پر چینی سفیر کو آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ قاہرہ کا بھی ذکر کیا، جہاں انہوں نے مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ آر-4 علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مذاکرات کے فروغ اور مسائل کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کی چار نکاتی تجویز اور چین-پاکستان پانچ نکاتی اقدام کو قابلِ قدر قرار دیا۔

چینی سفیر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات، سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع