لاہور رنگ روڈ ایسٹرن ٹول پلازہ ڈیجیٹل نظام سے آراستہ ہونے سے سفر مزید تیز اور شفاف

Jun 22, 2026 | 19:14:PM
لاہور رنگ روڈ ایسٹرن ٹول پلازہ ڈیجیٹل نظام سے آراستہ ہونے سے سفر مزید تیز اور شفاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)لاہور رنگ روڈ پر سفر کو مزید تیز اور جدید بنانے کے لیے ایسٹرن ٹول پلازہ کو ڈیجیٹل نظام سے آراستہ کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ کے تحت لاہور رنگ روڈ پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، اور ایسٹرن ٹول پلازہ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے بعد نیا نظام فعال ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل، ایف ڈبلیو او اور ون نیٹ ورک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ پنجاب بھر کے ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے مطابق نئے ڈیجیٹل سسٹم سے شہریوں کو سہولت ملے گی، ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور ٹول وصولی کا عمل زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے رنگ روڈ پر گزرنے والی گاڑیوں کی مؤثر مانیٹرنگ بھی ممکن ہو سکے گی، جس سے نظام کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال