ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

Jun 22, 2026 | 18:37:PM
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

تہران میں صدارتی پریس آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے صدر پزشکیان کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی،صدر پزشکیان اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستانی ثالثی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جائے گا،دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کے فروغ پر تبادلۂ خیال کرے گی،پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کے سابقہ معاہدوں پر پیش رفت اور عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دورے میں خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بیرسٹر گوہر کا کشمیر کمیٹی کے خط پر ردعمل