بیرسٹر گوہر کا کشمیر کمیٹی کے خط پر ردعمل

Jun 22, 2026 | 18:15:PM
بیرسٹر گوہر کا کشمیر کمیٹی کے خط پر ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کشمیر کمیٹی کے خط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے انہیں خط لکھا ہے اور ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں بلکہ پارلیمانی نوعیت کا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جسے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا واضح مؤقف ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر پیش رفت ہونی چاہیے اور تمام فریقین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر راستے کھلے ہوئے ہوں تو وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پاس ضرور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع