پاکپتن: عرس بابا فرید کےموقع پر بدنظمی اور بھگدڑ، 89 زائرین زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین)پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒکے عرس کے دوران بہشتی دروازے کے پہلے روز بہشتی لائن میں بدنظمی اور بھگدڑ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 89 زائرین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 64 زخمی زائرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 25 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو درگاہ بابا فرید سے تقریباً دو کلومیٹر دور روک رکھا تھا، تاہم اس کے باوجود بہشتی لائن میں دھکم پیل اور بھگدڑ کے واقعات رونما ہوئے۔
زخمی زائرین کے مطابق ہجوم کے انتظام میں ناقص حکمت عملی اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی، جس سے بھگدڑ کے واقعات پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا:اسحاق ڈار