ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا:اسحاق ڈار

Jun 22, 2026 | 14:16:PM
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا:اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران نے سمجھ لیا تنازعات کا واحد حل سفارت کاری ہے تاہم مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے العربیہ ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں خطے کی صورتحال اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا اگلا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہوگا، تاہم دونوں ممالک نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ تمام تر تنازعات کا واحد حل صرف اور صرف سفارت کاری ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خطرات انتہائی تباہ کن تھے، جس نے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اور گہرے اثرات مرتب کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تین تکنیکی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور اہم ترین معاملات پر تفصیلی بات چیت کر رہی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ایران کے یورینیم افزودگی کے ذخائر کو کم ترین سطح پر لانے کے لیے اہم اتفاق ہو گیا ہے، ایران کے عالمی بینکوں میں روک دیے گئے اثاثوں کی واپسی کے طریقہ کار پر غور جاری ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص لبنان کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس نازک ثالثی کو کامیاب بنایا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جاری مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے جو کہ عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔