ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ اب تک شروع نہیں ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برگن سٹاک میں ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ اب تک شروع نہیں ہوسکا۔
سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کے ابتدائی راؤنڈ کے بعد یہ خبریں آئیں کہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ اس دوران ایرانی اور امریکی وفود کی پاکستانی وفد سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے آج کے جارحانہ بیانات پر ایرانی وفد نے امریکی وفد سے احتجاج کیا اور اس کے بعد ایرانی وفد مذاکرات کی ٹیبل چھوڑ کرچلا گیا۔
پہلے راؤنڈ کے دوران جب ایرانی وفد کے ارکان اٹھ کر اپنے ہوٹل میں چلے گئے تھے تو انہوں نے ایران کے میڈیا کے نمائندوں کو بھی اپنے ہوٹل میں بلوا لیا تھا۔ اس دوران ہی پاکستان کے وزیر داخلہ مھسن نقوی نے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہی، غالباً کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ خوشگوار ماحول میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی مسلح افواج ہر صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، باقر قالیباف