ایرانی مسلح افواج ہر صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایرانی مسلح افواج ہر صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر بوگن سٹاک میں ایران کے سینئیر مذاکرات کار باقر قالیباف نے مذاکرات کے پہلے راؤنڈ کے بعد کہی ہے۔
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر باقر قالیباف کی ایک پوسٹ پہلے راؤنڈ کے اچانک خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا، تہران کسی بھی ممکنہ ردعمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اگر امریکی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو وہ آج اس کیفیت تک نہ پہنچتے۔
ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کی پہلے راؤنڈ کے بعد ایکس پر پوسٹ سامنے آئی جس مین انہوں نے کہا، ایران امریکی دھمکیوں پر انحصار نہیں کرتا، امریکی حکام اپنے بیانات میں احتیاط کریں۔ ایرانی مسلح افواج ہر صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ جو بھی اقدامات کیے جائیں گے وہ ایران کی جانب سے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ نہ ہونے پر آبنائے ہرمز پر ٹول عائد کر سکتے ہیں : صدر ٹرمپ