معاہدہ نہ ہونے پر آبنائے ہرمز پر ٹول عائد کر سکتے ہیں : صدر ٹرمپ

Jun 21, 2026 | 23:04:PM
 معاہدہ نہ ہونے پر آبنائے ہرمز پر ٹول عائد کر سکتے ہیں : صدر ٹرمپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک مرتبہ پھر دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے کا معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ پابندی عائد کر سکتے ہیں ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے عرصے میں60 روز تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،اس مدت کےختم ہونے کے بعد بھی ایران کوئی ٹول ٹیکس نہیں لےگا۔

آبنائے ہرمز میں ٹولز صرف امریکا کے حق میں اور امریکا کی جانب سے عائد کئے جاسکتے ہیں،صدر ٹرمپ نے امریکا کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے نگہبان فرشتہ قرار دیا،کہا معاہدہ نہ ہونے پر امریکا مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی اخراجات کے بدلے ٹول عائد کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی