ایٹمی پروگرام سائنسدانوں کے دماغوں میں محفوظ، ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا صدی کا خطرناک فعل ہوگا، ایرانی سفیر

Jun 22, 2025 | 21:28:PM
ایٹمی پروگرام سائنسدانوں کے دماغوں میں محفوظ، ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا صدی کا خطرناک فعل ہوگا، ایرانی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیررضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہمارے سائنسدانوں کے دماغوں میں ہے عمارتوں کے نقصان سے کچھ نہیں ہوتا،ہمیں یقین ہے کہ ہم گزشتہ جنگوں کی طرح یہ جنگ بھی جیتیں گے ،ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا اس صدی کا خطرناک فعل ہو گا،آبنائے ہرمز کی بندش کا فیصلہ  جنگی صورتحال دیکھ کر کریں گے ۔

 پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے  اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کرتے ہوئے کہاکہ 2روز قبل مذکرات طے تھے اس دوران ایران پر حملہ کیا گیا جو غیر قانونی تھا، اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ہم پر حملہ کیا گیا۔

رضا امیر مقدم کاکہناتھا کہ 13 جون کو جمعہ کے دن ہمارے عمان میں مذاکرات طے تھے لیکن ہم پر حملہ کیا گیاہمارے سائنسدانوں کو شہید کیا گیا،ہمارے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سفیر کاکہناتھا کہ ہماری ایٹمی تنصیبات کی سخت مانیٹرنگ ہوتی ہے،اٹھارہ اٹیلیجنس ایجنسی نے رپورٹ دی کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے ،اسرائیل نے امریکہ کی ظالم اور جرائم پیشہ حکومت کو مدد کیلئے پکارا،اور  امریکی حکومت اس کی مدد کیلئے پہنچی تاکہ جنگ کو پھیلایا جائے،ہمیں یقین ہے کہ ہم گزشتہ جنگوں کی طرح یہ جنگ بھی جیتیں گے ،اس جنگ ہمیں تمام مسلم ممالک کی سپورٹ حاصل ہے۔

ان کاکہناتھا کہ انڈین ایجنٹس کے پکڑے جانے کے متعلق تعداد نہیں ہے نا ہی ان کی نیشنیلٹی کے حوالے سے معلومات ہیں،بعض ایجنٹس ایرانی تھے  جن میں سے ایک کو آج پھانسی بھی دی گئی ہے ،ایرانی سفیر کاکہناتھا کہ ہم آبنائے ہرمز کی بندش کا فیصلہ  جنگی صورتحال دیکھ کر کریں گے ،کسی بھی اسلامی ملک کی زمین پر جنگ کسی کیلئے بھی بہتر نہیں،ہم کوشش کریں گے کہ اسلامی ممالک میں ہماری طرف سے جنگ کا پھیلاؤ نہ ہو، پاکستان کی حکومت نے جارحیت کی مذمت کی ہے،جنگ کیونکہ ابھی جاری ہےہمیں دیکھنا ہے مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اسرائیلی حکومت کا اس علاقے میں امریکی اڈا ہے،اس خطے میں اسرائیل نام کا کوئی ملک نہیں،امریکی جہاں بھی اسرائیل کاساتھ دیں گے نشانہ بنائیں گے ہمارا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے تھا ،یہ ممالک ہمارا پر امن ایٹمی پروگرام بھی نہیں چلنے دینا چاہتے ۔

رضا امیر مقدم کا کہناتھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہمارے سائنسدانوں کے دماغوں میں ہے عمارتوں کے نقصان سے کچھ نہیں ہوتا، اسلامی ممالک کے ان ممالک سے اڈوں کا استعمال باعث شرمندگی ہونا چاہئے،ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا اس صدی کا خطرناک فعل ہو گا، دوریاستی حل کو بھی امریکا نے ختم کیا اور کہا کہ صرف ایک ملک اسرائیل ہے۔

ایرانی سفیر نے کہاکہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک مستقل ممبر پرحملہ کیا ہے ،یہ جنگ اسلام کے خلاف ہے ہم سمجھتے اس جنگ میں کوئی بھی امریکہ اسرائیل کے سامنے ہمارے ساتھ آئے گا ،ہم نے اب تک کسی ملک سے مدد نہیں مانگی ہیں ،میری معلومات کے مطابق مغربی سمیت سے حملہ کیا گیا ہے ،میرے پاس تعداد معلوم نہیں بہت سے لوگوں کے پاس سے ڈرون ملے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: