ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی  

Jun 22, 2025 | 20:28:PM
ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔آبنائے ہرمز بند کرنےکی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے ،اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں،یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل دیکھنے میں آرہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی خام تیل 74.84 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوا، برینٹ کروڈ میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائےہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: