ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 22, 2025 | 19:44:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ دیر، سوات ،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، شانگلہ،کوہستان، باجوڑ، کرم،خیبر اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔تاہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، تلاگنگ، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال،جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ اس دوران ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،جوابی حملے پر بھرپور ردعمل دینگے؛امریکی وزیردفاع

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع  ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایران کی خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: