ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،جوابی حملے پر بھرپور ردعمل دینگے، امریکی وزیردفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیسگتھ نے کہاکہ دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی،صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ان کاکہناتھا کہ ہر امریکی اس آپریشن میں شامل تھا،اسرائیل کو تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ ایران کی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے،حملہ کرتے وقت ایران کے کسی طیارے نے اڑان نہیں بھری،صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں، ایران بھی امن کا راستہ اختیارکرے،ایران پر حملوں میں شہری اور دیگر مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں ملا دیئے گئے،ایران کے خلاف کارروائی پرامریکی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ امریکی آپریشن ایران میں رجیم چینج کیلئے نہیں تھا ،صرف ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کئے،ایران پر حملہ امریکا پر خطرات کو کم کرنے کیلئے کیاگیا۔
دوسری جانب پینٹاگون حکام کا کہناتھا کہ گزشتہ رات جنرل کوریلا کی سربراہی میں آپریشن مڈنائٹ ہیمر کیاگیا،ایران کے خلاف آپریشن انتہائی خفیہ تھا، امریکی بی 2کو دوسرے طیاروں کی مدد حاصل تھی،اہداف پر 2درجن ٹاما ہاک میزائل بھی داغے گئے۔حملہ کرتے وقت ایران کے کسی طیارے نے اڑان نہیں بھری،ایران پر حملے کے وقت کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی،امریکی تاریخ میں بی 2کا سب سے بڑا حملہ ہے۔آپریشن میں تمام تکنیکی اداروں کی مدد حاصل تھی، ہم نے ایرانی اہداف پر 14ایم او پیز استعمال کئے۔
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافےکا خدشہ