خواجہ آصف نہر پرنہانے کیلئے پہنچ گئے،مینگوپارٹی کے بھی مزے لئے

Jun 22, 2025 | 16:01:PM
خواجہ آصف نہر پرنہانے کیلئے پہنچ گئے،مینگوپارٹی کے بھی مزے لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) وزیردفاع خواجہ آصف گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی موترہ نہر پرنہانے کے لیے پہنچ گئے۔

وزیردفاع سخت ترین گرمی میں نہر میں نہانے پہنچے، ان کے قریبی ساتھیوں اور لیگی کارکنوں نے بھی ان کے ساتھ نہر کے ٹھنڈے پانی  میں نہایااور خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پرمینگو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،مینگو پارٹی میں خواجہ آصف کے ساتھ ممبر پنجاب اسمبلی منشاء اللہ بٹ ،وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز شاہد کگھ ،انکے قریبی ساتھی اور لیگی کارکن بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی،ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے:پاکستان

وزیر دفاع نے ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ مینگو پارٹی کا بھرپور مزہ لیا۔