ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسحاق ڈار

Jun 22, 2025 | 12:13:PM
 ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ، شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ مذاکرات سے ہی ایران اوراسرائیل جنگ کا حل ممکن ہے،پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام اقدامات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:"بوم بوم تل ابیب" اسرائیل کیخلاف گانا وائرل