کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک 

Jun 22, 2025 | 11:02:AM
کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد)لاہورمیں کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ہلوکی گاؤں کے قریب ملزم کے ساتھوں نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے آصف موقع پرہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف قتل سمیت دیگر مقدمات میں گرفتارتھا اوراسے پولیس نے جسمانی ریمانڈ پر لیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سوات کے شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹ گئی ، 9 سیاح جاں بحق

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔