امریکا حملے کے نتائج یاد رکھے گا:عباس عراقچی

Jun 22, 2025 | 09:56:AM
امریکا حملے کے نتائج یاد رکھے گا:عباس عراقچی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ امریکہ اس حملے کے نتائج ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون  کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے خواتین شہریوں کو اکیلے بھارت کے سفر سے روک دیا

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خود مختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔