ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا:حوثی گروپ،حماس کی بھی شدید مذمت

Jun 22, 2025 | 09:38:AM
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا:حوثی گروپ،حماس کی بھی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ،فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے بھی  ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کیلئے  ایک اور سبکی۔۔۔

 حماس  نے  ایرانی  جوہری  تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے خلاف امریکا کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

حماس نے کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔