مضر صحت کھانا کھانے سے دینی مدرسے کے 35 طلبا کی حالت غیر

Jun 22, 2025 | 00:04:AM
  مضر صحت کھانا کھانے سے دینی مدرسے کے 35 طلبا کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب دینی مدرسے کے مہتمم سمیت 35طلبا کی  مضر صحت کھانا کھانے سے حالت غیر  ہوگئی۔

  انتظامیہ  ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق طلبا کی حالت مضر صحت کھانا کھانے کے باعث خراب ہو گئی ،  طلباء کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر  چاغی نے  مضر صحت کھانا کھانے سے  مدرسے کے طلبا کی حالت خراب ہونے کے واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات