عید قربان کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد

Jun 22, 2023 | 22:26:PM
عید قربان کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید قربان کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز  مافیا ز پر جرمانے عائد کردیا۔ 

محکمہ  ٹرانسپورٹ سندھ  کے مطابق  عید کی چھٹیوں سے قبل مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،مسافر گاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہو گا جبکہ مسافر گاڑیوں  کے روٹ پرمنٹ بھی منسوخ   کئے جائے گے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مشترکہ کاروائیوں کا فیصلہ کرلیا، آئی جی سندھ پولیس ڈویزنل کمشنرز اور  ڈی آئی جی موٹر وے ڈپٹی کمشنرز  کو  بھی خط ارسال کردیا۔

سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھی  خط ارسال کردیا گیا ۔