لارنس بشنوئی گینگ کی ہنی سنگھ کو قتل کی دھمکی

Jun 22, 2023 | 10:01:AM
 بھارتی اداکار سلمان خان کے بعد پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کے بعد پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو  بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنی سنگ کو بھی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کی جانب سے قتل کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگ فوری دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور شکایت درج کروائی ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

ہنی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے اسٹار کو لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

ہنی سنگ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ اس قسم کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں:  ماڈل سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں سے بیان پر معافی مانگ لی

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گولڈی برار نے ہی فیس بک پوسٹ میں گلوکار سدھو موسے والا پر حملے اور ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔